حکومت کاپیٹرولیم سیکٹرمیں بہتری اورشفافیت کیلئےجامع اصلاحات پرعمل جا ری

0
34

حکومت کاپیٹرولیم سیکٹرمیں بہتری اورشفافیت کیلئےجامع اصلاحات پرعمل جا ری، پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کےخاتمےکیلئےٹریک اینڈٹریس نظام متعارف کروادیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق قانونی پیٹرول پمپس کی معلومات کیلئےراہگزرموبائل ایپ لانچ کی گئی ،صارفین ایپ سےمستنداورمنظورشدہ فیول پمپس کی شناخت کرسکیں گے،آئل ٹینکرزکی نگرانی کیلئےاوگرااورپی آئی ٹی بی کامشترکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرلیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ فیول ٹینکرز،ٹرمینلزاورریٹیل آؤٹ لیٹس کومربوط نظام سے منسلک کیاجارہاہے، دھماکہ خیزموادکی نگرانی کیلئےایکسپلوسیوزٹریک اینڈٹریس سسٹم فعال کیاجائےگا،ایکسپلوسیوزسپلائی چین کی ریئل ٹائم نگرانی ،دوسرےمراحل میں کامیابی سےمکمل ہوچکےہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی او رترسیل پربھاری جرمانےاورضبطی کی شقیں شامل ہیں۔

Leave a reply