ٹک ٹاک کی مختصر ڈراموں کیلئے نیٹ فلکس طرز کی نئی ایپ متعارف

ٹک ٹاک کی مختصر ڈراموں کیلئے نیٹ فلکس طرز کی نئی ایپ متعارف،مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے مختصر تفریحی مواد کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے ایک نئی مائیکرو ڈراما ایپ پائن ڈراما خاموشی سے ریلیز کر دی۔
پائن ڈراما میں ایک منٹ کی اقساط پر مشتمل مختصر ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں، جہاں ہر ویڈیو ایک سکرپٹڈ کہانی کا حصہ ہوتی ہے۔ یہ مائیکرو ڈرامے تیز رفتار انداز اور لگاتار دیکھنے کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔فی الحال یہ ایپ صارفین کیلئے مکمل طور پر مفت اور بغیر اشتہارات کے دستیاب ہے، تاہم مستقبل میں اس میں مونیٹائزیشن کے فیچرز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
پائن ڈراما پر دستیاب اصناف میں رومانس، تھرلر اور فیملی ڈرامے شامل ہیں، جبکہ صارفین کیلئے ایپ میں فیورٹس، واچ ہسٹری اور کمنٹ سیکشن جیسے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنی پسندیدہ سیریز کو ٹریک کر سکتے ہیں اور دیگر ناظرین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کر سکتے ہیں۔ٹک ٹاک کی نئی ایپ پائن ڈراما اس وقت آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔















