بجٹ تک کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا،وزیراعظم کی خصوصی ہدایات

0
36

وزیراعظم محمدشہبازشریف نےخصوصی ہدایات جاری کیں کےبجٹ تک کوئی منی نہیں آئےگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ حکمتِ عملی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجٹ سے قبل کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کو ٹیکس آمدن میں اضافے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیراعظم کی ہدایات پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ صنعتوں کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجاویز بھی تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply