2026 کی بڑی ہالی وُڈ فلموں کے ٹریلرز کی کمپائلیشن ویڈیو ریلیز

ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے فلمی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، رواں سال 2026 میں دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بننے والی بڑی اور بلاک بسٹر فلموں کے آفیشل اور کانسیپٹ ٹریلرز ایک کمپائلیشن ویڈیو میں ریلیز کر دیے گئے ۔ یہ ویڈیو ایکشن، سائنس فکشن، ہارر اور ایڈونچر سے بھرپورہے، جس نے ہالی وڈ کی فلموں کے شائقین میں جوش و خروش بھر دیا ہے۔
رواں سال نمائش پذیر ہونیوالی اہم فلموں میں سرفہرست مارویل سٹوڈیو کی میگا فلم’’ ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ ہے، جس میں ایکس مین کا زبردست انٹری اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی واپسی متوقع ہے۔
ہالی وڈ کی فلم ’’گرین لینڈ 2: مائیگریشن ‘‘بھی پہلی فلم کی طرح تباہی اور بقا کی جنگ سے بھر پور ہے۔اس فلم میں جیرارڈ بٹلر کی واپسی کے ساتھ، پوسٹ ایپوکلیپٹک دنیا میں انسانیت کی بقا کی داستان بیان کی گئی ہے۔
ہیو جیکن اور جوڈی کومر کی نئی فلم’’دی ڈیتھ آف رابن ہوڈ ‘‘ کا ٹریلر بھی انتہائی سنسنی خیز ہے، جس میں تاریخ کے مشہور کرداررابن ہوڈ کی تاریک اور خوفناک کہانی پیش کی گئی ہے۔
رواں سال ملا جوووچ اور لیوک ایونز کی ایکشن اور سائنس فکشن فلم ورلڈ بریکر (Worldbreaker) بھی طاقتور کرداروں کیساتھ سینما گھروں میں ریلیز ہونیوالی ہے۔
کمپائلیشن ویڈیو میں ہالی وڈ کی دیگر بلاک بسٹر فلموں؛ دی سٹرینجرز: چیپٹر 3، فال آؤٹ سیزن 2، سٹریٹ فائٹر اور ڈریکولا کے بھی سنسنی خیز سین دکھائے گئے ہیں۔















