ملازمت کاکوٹہ کیس:وفاقی آئینی عدالت نےسندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا

0
23

وفاقی آئینی عدالت نےسرکاری ملازمین کی وفات پربچوں کی ملازمت کاکوٹہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت کےجسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسرکاری ملازمین کی وفات پربچوں کی ملازمت کاکوٹہ کیس کی سماعت کی۔
سندھ حکومت کےوکیل نےکہاکہ سندھ ہائیکورٹ نےفیصلہ مستقبل اورپینڈنگ معاملات تک محدودرکھا ،سپریم کورٹ فیصلےمیں ماضی کےکیسزکوتحفظ دیاگیا،سندھ ہائیکورٹ کی تشریح عدالت عظمیٰ فیصلے کےمطابق نہیں۔
جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دئیےکہ سپریم کورٹ 2024کےفیصلےکااطلاق ماضی سےنہیں ہوگا۔
وفاقی آئینی عدالت نےتمام فریقین کونوٹسزجاری کرتےہوئے کیس کی مزیدکارروائی ملتوی کردی۔

Leave a reply