اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیران کن انکشافات

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟حیرت ناک اور حیران کن انکشافات سامنے آ گئے۔
اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ روبوٹس آپ کی گاڑی کو فیول بھی کرسکتے ہیں، بلکہ اب تو انہیں متحدہ عرب امارات کے ایک گیس سٹیشن پر ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے۔روبوٹ ٹیکسی اب ایک حقیقت ہے، ویمو اور ٹیسلا جیسی کمپنیاں پہلے ہی امریکا میں خود کار ٹیکسی سروسز کے ابتدائی ورژن متعارف کروا چکی ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق کاواساکی نامی کمپنی نے حال ہی میں ایک لائن روبوٹ متعارف کروایا ہے، جو 2050 تک سڑکوں یا جنگلی راستوں پر نا صرف چل سکے گا، بلکہ دوڑے گا بھی، کیونکہ اپنے چار پیروں کے ساتھ یہ روبوٹ ایسے مقامات پر جانے کیلئے بنایا گیا ہے جہاں گاڑی نہیں جاسکتی، مثلاً دور دراز کے پہاڑی علاقوں اور پتھریلی چٹانوں کو بھی یہ روبوٹ سرکر سکے گا۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ روبوٹس صرف زمین تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ جلد فضاؤں میں اڑتے بھی نظر آئیں گے۔۔
ماہرین کے مطابق اے آئی روبوٹس ایسی مشین نہیں، جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسے کام انجام دے سکتے ہیں، جن کیلئے عام طور پر انسانی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ روبوٹس تجربے سے سیکھ سکتے ہیں، نئے ماحول کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں اور براہ راست انسانی مداخلت کے بغیر پیچیدہ کام انجام دے سکتے ہیں۔
اے آئی پاور روبوٹس نے مختلف صنعتوں میں ایک جدید تبدیلی پیدا کی ہے، آٹو میٹک گاڑیوں سے لیکر کسٹمر سروس بوٹس تک، یہ مشینیں بہت زیادہ معلومات پر کارروائی کرنے اور کاموں کوانجام دینے میں انسانوں سے زیادہ بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔















