چینی اخبارنےبھی صاف ستھراپنجاب پروگرام کی تعریف کردی

0
6

بلوم برگ، فوربز اور بی بی سی کےبعدچینی اخبارنےبھی وزیراعلیٰ مریم نوازکے صاف ستھراپنجاب پروگرام کی تعریف کردی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے، جسے بلوم برگ، فوربز اور بی بی سی جیسے معروف عالمی اداروں کےبعد چینی اخبارچائنہ ڈیلی نےبھی سراہا ہے۔ یہ منصوبہ جدید ویسٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ویسٹ ٹو ویلیو تکنیک کے ذریعے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی کے نظام کو تبدیل کر رہا ہے۔
چائنہ ڈیلی کےمطابق چینی سرمایہ کارستھراپنجاب پروگرام میں گہری دلچسپی لے رہےہیں،ستھراپنجاب پروگرام کلائمیٹ سمارٹ اربن گورننس کی بہترین مثال ہے ،وزیراعلیٰ مریم نوازکی لیڈرشپ میں ستھرا پنجاب پروگرام کواتھارٹی کادرجہ دیاگیا۔
چائنہ ڈیلی کی رپورٹ میں کہاگیاکہ اتھارٹی ڈیجیٹل آپریشنز،کنٹریکٹس ،ٹرانسپرنٹ سروس ڈلیوری یقینی بنارہی ہے،ستھراپنجاب اتھارٹی ویسٹ ٹوانرجی ٹیکنالوجی کیلئےچین اورجاپانی ماڈلزکاجائزہ لےرہی ہے،ستھراپنجاب اتھارٹی کی ورکنگ چائنہ سرکلراکانومی سےقریب ترین ہے۔

Leave a reply