پی ایس ایل 11:کھلاڑیوں کی پانچ کیٹیگریزکااعلان کردیاگیا

0
7

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی پانچ  کیٹیگریز کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق 89 مقامی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کوشامل کرلیاگیا،جبکہ 11 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری کاحصہ ہونگے،گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شامل ہوں گے۔سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 30 کھلاڑی ہو ں گے۔
سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے ،بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔
محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی پا گئے ۔آکشن سے پہلے ہر فرنچائز کل 4 کھلاڑی اور فی کیٹیگری ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی ۔پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کا پہلا اور تاریخی پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی۔

Leave a reply