بسنت سےقبل اندرون لاہورخطرناک عمارتوں سےمتعلق والڈسٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع

0
7

بسنت سےقبل والڈسٹی اتھارٹی نےاندرون لاہورخطرناک عمارتوں سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی۔
بسنت سےقبل والڈسٹی لاہورمیں خستہ حال عمارتوں کاسروےمکمل کرلیاگیا،پتنگ بازی کی اجازت سے متعلق والڈسٹی اتھارٹی نےرپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ کےمطابق والڈسٹی نےاندرون لاہورمیں مجموعی طورپر346عمارتیں خطرناک قراردےدی ،346 خستہ حال عمارتوں میں سے183بلڈنگزناقابل مرمت قراردی گئی،والڈسٹی لاہورمیں 163عمارتیں قابل مرمت قراردی گئیں ۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ والڈسٹی نےاندرون لاہورمیں انتہائی خستہ خطرناک 92عمارتیں خالی کروالیں، 254خطرناک عمارتیں خطرےکےباوجودخالی نہ کرائی جاسکیں،خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کیلئےغیرمحفوظ ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ وارننگ نوٹسزاورآگاہی بینرزآویزاں کیے جارہے ہیں،انتظامیہ کوخطرناک چھتیں اورعمارتوں کےحصےسیل کرنےکی درخواست کی گئی۔

Leave a reply