اراضی اسکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ :نجف حمیدکی گرفتاری کیلئےچھاپے

اراضی اسکینڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہونےپرسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکےبھائی نجف حمیدکی گرفتاری کےلئےچھاپوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق ضمانت منسوخ ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےنجف حمیدکی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کی جا سکے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکےبھائی کےخلاف کرپشن کاکیس دائرہے،نجف حمیدکےخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے،انکوائری ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل نےشروع کی ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ ایف آئی اےنےنجف حمیدکےحوالےسےتمام اداروں سےتفصیلات مانگ لیں،ملزم نجف حمیدکانام پی آئی این ایل لسٹ میں بھی شامل کردیاگیاہے،ایف آئی اےکےنجف حمیدکی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں۔
واضح رہےکہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نےگزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی۔عدالتی فیصلے کے وقت نجف حمید کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے پولیس یا ایف آئی اے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔















