آسٹریلیامیں شدیدگرمی:پارہ 49ڈگری کوچھوگیا

0
5

آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔
دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، تاہم آسٹریلیا شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جہاں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔
آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں گزشتہ روز گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور درجہ حرارت 48 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو حالیہ برسوں کے گرم ترین دنوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق نا صرف وکٹوریہ، بلکہ نیو ساوتھ ویلز، کوئنز لینڈ، تسمانیہ اور دیگر ریاستیں بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، لہٰذاآسٹریلوی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور دھوپ میں کام نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یہ شدید گرمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے، جس کے باعث آسٹریلیا میں ہیٹ ویوز کا دورانیہ اور شدت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شدید گرمی کی اس لہر نے ایک بار پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کو نمایاں کر دیا ہے، جس کے اثرات دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف انداز سے سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a reply