وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات

0
37

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال، ملاقات کے دوران باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور،

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ایرانی قونصل جنرل کا ثقافتی وفود کے تبادلے پر اتفاق ۔ فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ، خیر سگالی کے طور پر 20مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ،ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہیں۔ پاکستان اورایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کا مستقبل درخشاں ہے۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فرکا حکومت پنجاب اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

Leave a reply