سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،وزیراعظم

0
7

وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہاہےکہ سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔
اسلام آباد میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی،ہمیں اب گروتھ کی طرف جانا ہے، سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔

وزیراعظم نےصنعتوں کےلئےبجلی4روپے4پیسےفی یونٹ کم کرنےکااعلان کیااورکہاکہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیں گے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ معرکہ حق کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان مجھ سےآکر بغلگیر ہو رہے تھے، معرکہ حق کے بعد دنیا اب آپ کی بات مان رہی ہے، فتح کے بعد عالمی دوروں کے دوران رویے تبدیل ہوتے دیکھے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں ہوتے ہوئے سب نے دیکھی، شفافیت کے عمل کو یقینی بنا کر نجکاری ہوگی، ہم اصلاحات لا رہےہیں اور اربوں کے اخراجات کم کر رہے ہیں۔

Leave a reply