طلبا کیلئے خوشخبری: مفت گوگل کروم بکس حاصل کرنے کا موقع

0
7

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، مفت گوگل کروم بکس حاصل کرنے کا موقع آ گیا ، وفاقی حکومت نے پبلک سکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبا میں کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز سے دوبارہ باصلاحیت طلبا کا ڈیٹا طلب کر لیا، پہلے یہ ڈیٹا 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، لیکن نامکمل معلومات کی وجہ سے فالو اپ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کروم بکس اور ٹیبلٹس کی تقسیم سے طلبہ کو جدید تعلیمی اوزار میسر آئیں گے، جو ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دیں گے اور مجموعی تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے۔
ذہن نشین رہے چیف منسٹر پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام 2026 کا فیزٹو بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کیلئے اب طلبا پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام پنجاب کے نوجوان طلبا کو جدید ڈیجیٹل تعلیمی مواقع بڑھانے کیلئےہے۔اس پروگرام میں پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہیں، جس سے یہ اقدام مزید جامع اور سب کیلئے قابل رسائی بن گیا ہے۔

Leave a reply