اسموگ تدارک کاکیس:عدالت کاپی ایچ اےحکام پرسخت ناراضگی کااظہار

0
7

اسموگ تدارک کیس میں لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےپی ایچ اے حکام پراظہارناراضگی کیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےاسموگ اورماحولیاتی آلودگی کاتدارک نہ کرنےکیخلاف کیس کی سماعت کی۔ممبرکمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
ممبرکمیشن نے عدالت کوبتایاکہ پنجاب یونیورسٹی کےعلاقےسے45درخت کاٹےگئے،ذمہ دارافرادکیخلاف مقدمہ درج کردیاگیاہے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ وی سی صاحب کوکیااس صورتحال کاعلم نہیں ہے۔اورعدالت نےکہاکہ پی ایچ اےحکام اس میں ملےہوئےہیں۔
جسٹس شاہدکریم نےحکم دیاکہ متعلقہ ایس پی اس کیس کی تحقیقات کریں، اوریہ بھی حکم دیاکہ یونیورسٹی کےتمام ملوث افسران سےتحقیقات کی جائیں۔عدالت نےحکم دیاکہ ڈی جی پی ایچ اےوائس چانسلرسےخودملیں۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ اینٹی کرپشن کوبھی یہ کیس بھجیں گے،پی ایچ اےکاکردارقابل افسوس ہے۔
جسٹس شاہدکریم نے پی ایچ اےحکام پرسخت ناراضگی کااظہارکیا۔اورکہاکہ
ملوث پی ایچ اےافسران کوتوہین عدالت کےنوٹس جاری کروں گا۔پیرکیلئےکیس کورکھ رہاہوں ،تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
ممبرکمیشن نےکہاکہ شیرانوالہ گیٹ میں90سال پرانادرخت اکھاڑاجارہاہے،موچی گیٹ پربھی 100سال پرانےدرخت اکھاڑکرٹرانسپلانٹ کیےجارہےہیں۔
عدالت نےکہاکہ درخت ٹرانسپلانٹ پالیسی بنانےکاکہاتھا،ڈی جی پی ایچ اےکوتوہین عدالت کاشوکازنوٹس جاری کریں گے،وائس چانسلر اور رجسٹرار کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کریں گے،ڈی جی پی ایچ اےمطمئن نہ کرسکےتوانہیں عہدےسےہٹائیں گے۔
عدالت نےحکم دیاکہ موچی گیٹ شیرانوالہ پروجیکٹ پرعملدرآمدروکاجائے،اوریہ بھی حکم دیاکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پیرکوتفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
ممبرسول سوسائٹی نےبتایاکہ داتادربارکےقریب بڑےدرخت کاٹے جارہے ہیں۔عورت اوربچی مین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگئیں۔درختوں کےتحفظ کیلئےقانون بنایاجاناچاہیے۔
عدالت نےکہاکہ آپ ایکٹ کاڈرافٹ بناکردیں حکومت کوریفرکردیں گے،قانون سازی کرناپارلیمنٹ کاکام ہے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply