لاہور:محفوظ بسنت کیلئےحفاظتی انتظامات مکمل

0
6

لاہورضلعی انتظامیہ نےبسنت 2026کیلئےحفاظتی انتظامات مکمل کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق اندرون شہر،سوسائٹیز،عمارتوں اورچھتوں سمیت شہربھرمیں بسنت میلہ سجےگا،ضلعی انتظامیہ نےسیف بسنت کیلئےچھتوں کےاستعمال کیلئےکوڈآف کنڈکٹ جاری کردئیے۔
ڈپٹی کمشنرلاہورکی زیرقیادت محفوظ بسنت 2026کیلئےحفاظتی انتظامات مکمل کرلئےگئے۔
ڈرون کیمروں،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےچھتوں کی مسلسل فضائی نگرانی کی جائےگی، 30افرادیازائدگنجائش والی نجی وکمرشل عمارتوں کی چھتوں کیلئےاجازت نامہ درکار ہوگا،بڑےاجتماعات کیلئےدستاویزات کی فراہمی اورآن لائن اجازت نامےکاطریقہ کارجاری کیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے منظورشدہ عمارتوں اوردستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائےگی،درخواست گزاراصل شناختی کارڈکی دونوں اطراف پورٹل پراپ لوڈکریں،این اوسی کےحصول کیلئےچھت کی تازہ ترین واضح تصاویرفراہم کی جائیں،شہری ملکیتی ثبوت یاکرایہ نامہ درخواست کےساتھ لازمی منسلک کریں۔کرایہ داروں کیلئے مالک مکان کارضامندی لیٹرجمع کرانالازم ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہورکاکہناتھاکہ اجازت نامےکیلئےتمام کوائف اوردستاویزات کی درستی یقینی بنائی جائے،بسنت سےقبل ضلعی انتظامیہ سےقانونی اجازت نامےکاعمل مکمل کریں۔

Leave a reply