جرنلسٹ گروپ کاکلین سویپ:میاں صداقت مجید کی نومنتخب ممبران کومبارکباد

0
12

لاہورپریس کلب کےانتخابات میں جرنلسٹ گروپ کےکلین سویپ کرنےپرسینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں صداقت مجید نے نو منتخب ممبران کومبارکباددی۔
سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں صداقت مجید نے نو منتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ کو پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر میاں صداقت مجید کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے انتخابات ہمیشہ سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ آج جرنلسٹ گروپ نے کلین سویپ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ لاہور میں جرنلسٹ گروپ سب سے مضبوط اور منظم گروپ ہے، جو ہمیشہ پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لیے پیش پیش رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب کو ایک فیملی کلب بنانے میں ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے، اور بہت جلد صحافیوں کو فیز ٹو کے الاٹمنٹ لیٹرز ملنے جا رہے ہیں، جو صحافی برادری کے لیے انتہائی خوش آئند بات ہے۔

Leave a reply