خامنہ ای کے بیان پر ٹرمپ کا ردِعمل، معاہدے کی امید کے ساتھ سخت انتباہ

0
8

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردِعمل دیتےہوئے معاہدے کی امید کے ساتھ سخت انتباہ بھی دیا۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اس وارننگ پر کہ ’’امریکی حملہ ایک علاقائی جنگ کا سبب بنے گا‘‘، صدر ٹرمپ نے اسے متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کیوں نہیں کہیں گے؟ ظاہر ہے وہ یہی کہیں گے۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بحری جہاز ہیں جو ایران کے قریب موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ہم کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے، تاہم ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو پھر معلوم ہو جائے گا کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنی بات میں درست تھے یا نہیں۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ ایران میں جاری احتجاجی لہر کے تناظر میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کی جائے۔
واضح رہےکہ اتوار کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ مسلسل کہتے ہیں کہ وہ جہاز لے آئے ہیں۔ ایرانی قوم ان باتوں سے نہیں ڈرے گی اور نہ ہی ایرانی عوام ان دھمکیوں سے مرعوب ہوں گے۔

Leave a reply