عمران خان کی صحت کی قیاس آرائیوں کو ملاقات کروا کر ختم کیا جاسکتا ہے،محمود خان اچکزئی

0
104

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف محموداچکزئی نےکہاہےکہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو ملاقات کروا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔
میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےقائدحزب اختلاف محموداچکزئی کاکہناتھاکہ حکومت نے خام خواہ ضد پکڑی ہوئی ہےوزیراعظم سے میری ملاقات مشروط نہیں ہونی چاہیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات خوش آئند ہےاس طرح معاملات بہتر ہوتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بلوچستان کے معاملے پر سب کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگااتنا بڑا حملہ ہوا اور ٹی وی پر کرکٹ کی بات ہورہی تھی،اتنا بڑا واقع ہوا، کسی نے استعفیٰ نہیں دیاجو جو ذمہ دار ہیں انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

Leave a reply