لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کےبیٹےسیف الاسلام کوقتل کردیاگیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو4افرادنےگولیاں مارکر قتل کردیا۔
عرب میڈیاکےمطابق سیف الاسلام کو منگل 3 فروری 2026 کو لیبیا کے شہر زنتان میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔
عرب میڈیارپورٹ کےمطابق بتایا گیا ہے کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ حملے سے قبل گھر کے سیکیورٹی کیمرے بھی بند کر دیے گئے تھے۔
ان کے وکیل خالد الزائدی، سیاسی مشیر عبداللہ عثمان اور قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
لیبیا کے اٹارنی جنرل نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ گولی لگنا بتائی گئی ہے۔
واضح رہےکہ سیف الاسلام قذافی 2011 کے بعد سے روپوش تھے اور حال ہی میں لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی کوششوں کے باعث خبروں میں رہے تھے۔















