قاتل ڈورپھرنےسےبچی زخمی ،وزیراعلیٰ مریم نوازکانوٹس

راولپنڈی میں قاتل ڈورپھرنےسےایک اوربچی زخمی ہوگئی جس پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےواقعہ کانوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ڈور پھرنےسے بچی کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےڈورپھرنےسےبچی کےزخمی ہونےکےواقع پرکمشنرراولپنڈی سےرپورٹ طلب کرلی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ بسنت صرف لاہور میں منائی جائے گی، جبکہ صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر بدستور پابندی برقرار ہے۔
اُن کامزیدکہناہےکہ ممنوعہ ڈور کے استعمال سے خوشی کے تہوار کو خونی نہ بنایا جائے۔
واضح رہےکہ پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں پنجاب حکومت 6سے8فروری تک بسنت منانےکی مشروط اجازت دی ہے۔















