کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی عوام کے دل دھڑکتے ہیں،میاں صداقت مجید

0
67

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے کہاہےکہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی عوام کے دل دھڑکتے ہیں۔
سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کایومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہناتھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔ کشمیریوں کی حق خودارادیت تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں، جہاں ہزاروں بے گناہ افراد کو شہید، معذور اور قید کیا جا چکا ہے جس کی عالمی دنیا میں بہت تشویش پائی جا رہی ہے۔کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی عوام کے دل دھڑکتے ہیں ۔
میاں صداقت مجیدکاکہناتھاکہ پاکستانی عوام کشمیر کے لیے ہر فورم پر لڑنے کا عزم رکھتی ہےہم آج بھی اسی نظریے پر کاربند ہے۔ کشمیر درحقیقت برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امن کمیٹی پنجاب کے دفتر میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا بھی کروائی گئی ۔

Leave a reply