بسنت پر لاہور سفاری زو کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجا دیا گیا

0
18

پنجاب وائلڈ لائف کے زیر اہتمام سیاحت کیساتھ بسنت کی خوشیاں، لاہور سفاری زو کو رنگ برنگی پتنگوں سے سجا دیا گیا۔
تین روزہ بسنت فیسٹیول کے دوران 30 فٹ لمبی پتنگیں فضا میں اڑان بھریں گی۔ پتلی تماشا، میوزک اور میجک شو سمیت کئی تفریحی سرگرمیاں ہوں گی، بسنت فیسٹول کی ذمہ داری نجی کمپنی کو سونپی گئی ہے۔لاہور سفاری زو میں تین روزہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے انٹری ٹکٹ دو ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ تینوں دنوں کیلئے الگ الگ رنگ کے ٹکٹ پرنٹ کروائے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرپنجاب وائلڈ لائف سینٹرل پنجاب مدثر حسن کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹول کے تین دنوں میں تقریبات دن 12 بجے شروع ہوں گی، جو رات دو بجے تک جاری رہیں گی۔ پتلی تماشا، میوزک شو، وائلڈ آن بیٹ اور میجک شو کے روزانہ 2شو ہوں گے۔ شہریوں کی تفریح کیلئے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی سجائے جائیں گے۔ بسنت فیسٹیول کے دوران شہری ڈور اورپتنگیں موقع پر بھی خرید سکیں گے، جبکہ حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ساتھ لانے کی بھی اجازت ہوگی۔
سفاری پارک کے کھلے گراؤنڈز اور پارکنگ ایریا پتنگ بازی کیلئے مختص ہوں گے، جبکہ جنرل ایریا میں مختلف تقریبات ہوں گی۔ تین دنوں میں لائن اینڈٹائیگر سفاری سمیت جانوروں اور پرندوں کے انکلوژرز میں بھی انٹری بند رہے گی۔ 25 سال بعد بسنت کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، سفاری پارک میں بسنت فیسٹیول کے دوران ملک کے نامورگلوکار پرفارم کریں گے۔

Leave a reply