بسنت میلہ: گلوکار رزی آر جے ، عمران ہاشمی،سائرہ طاہر اور جے علی نے نئے گانے ریلیزکردئیے

0
25

لاہورمیں 25سال بعدبسنت لوٹنےپرگلوکار رزی آر جے ، عمران ہاشمی،سائرہ طاہر اور جے علی نے نئے گانے ریلیزکردئیے۔
تفصیلات کےمطابق جہاں صوبائی دارالحکومت لاہورمیں 25سال بعدحکومتی سطح پر بسنت منائی جارہی ہے،وہی بسنت کوچارچاندلگانےکےلئے مختلف گلوکاروں نےاپنےگانےبھی ریلیزکردئیےہیں۔
پنجابی گلوکار رزی آر جے کانیا پنجابی گانا’’لاہور دی بسنت‘‘ ریلیز ہوگیا۔ گانے کے بول ’’لاہور دی بسنت‘‘ بار بار دہرائے جا رہے ہیں ،جو شائقین کو بسنت کے پرانے خوبصورت دنوں کی یاد دلاتے ہیں۔ گانے کی دھن بھی انتہائی دلکش اور جشن سے بھرپور ہے۔
بسنت کے موقع پرابھرتے ہوئے گلوکار عمران ہاشمی نےاپنا نیا گانا’’ بو کاٹا‘‘ ریلیز کردیا۔عمران ہاشمی نے اس گانے کو خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جو بسنت کی روایتی خوشیوں، رنگوں جذبات ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
سائرہ طاہر اور جے علی نے بسنت کے استقبال کیلئے نیا پرُجوش بھنگڑابسنتی گانا ’’پیار دی گڈی‘‘ ریلیزکردیا۔اس گانے کی موسیقی ،کمپوزیشن اور بول جے علی اور سائرہ طاہر نے مشترکہ طور پر ترتیب دئیے ہیں۔ گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سلیمان شاہ کی ہے ۔ یہ بھنگڑا گاناپنجاب کی دیسی ثقافت کی جھلک ہے۔

Leave a reply