اوپن اے آئی کی اے آئی ائیر بڈز متعارف کرانے کی تیاری

0
8

مصنوعی ذہانت کے صارفین کیلئے خوشخبری، اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی ائیر بڈز متعارف کرانے کی تیاری،اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز سے ہٹ کر اولین ہارڈ وئیر ڈیوائس کو متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے ڈائیم نامی ڈیوائس کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔یہ بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی سمارٹ ائیر بڈز ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے کسی پیچیدہ ڈیوائس کی بجائے آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاکہ اولین ڈیوائس سادہ اور زیادہ قابل رسائی ہو۔ابھی اس حوالے سے تفصیلات محدود ہیں ، تاہم اوپن اے آئی کی جانب سے اولین ڈیوائس کو 2026 کے آخر تک متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ صارفین کو یہ 2027 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے فون جیسی اے آئی ڈیوائس کی تیاری میں تاخیر کی وجہ میموری چپس کی قلت ہے۔ڈیوائس کا نام چین میں سامنے آنیوالے پیٹنٹ سے معلوم ہوا ہےجس سے عندیہ ملا کہ کمپنی آڈیو پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے سادہ ائیر بڈز پر اس لیے کام کیا جا رہا ہے، تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے اور تیزی سے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکے۔ائیر بڈز میں وائس اور آڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی کے ماڈلز سے رابطہ کیا جاسکے گا۔اس کے ساتھ وائس کمانڈ، رئیل ٹائم اسسٹنٹس اور دیگر اے آئی فیچرز بھی صارفین کو اس ڈیوائس میں دستیاب ہوں گے۔

Leave a reply