4 ماہ غفلت کی کوئی بات نہیں،میرا دعویٰ ہے عمران خان نے شکایت جنوری میں کی ،راناثنااللہ

0
8

وزیراعظم کےسیاسی مشیرراناثنااللہ نےکہاہےکہ4 ماہ غفلت والی کوئی بات نہیں،میرا دعویٰ ہے، عمران خان نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی ۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کاکہنا تھاکہ رواں سال 16 جنوری کو معائنہ ہوا، 19 جنوری کو ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ کیا اور ان کے ٹیسٹ کیے، انہیں جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں۔میرا دعویٰ ہے عمران خان نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی اوراس غفلت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، اگر حقائق برعکس ہوں تو اس کو سیاست کے لیے آگے بڑھانا بھی مجرمانہ ہے۔
راناثنااللہ کاکہناتھاکہ 24 جنوری کو عمران خان کو انجیکشن لگایا گیا، یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں، اگر قائد حزب اختلاف کہیں تو ان کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، جب بھی عمران خان نے شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا اس لیے 4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں۔
وزیراعظم کےمشیرکامزیدکہناتھاکہ عمران خان کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور 9 دسمبر کو چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی، 9 دسمبر کو میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Leave a reply