عمران خان کاعلاج نہ ہونےپرقومی ڈائیلاگ کمیٹی کاچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط

0
7

عمران خان کاعلاج شروع نہ ہونےقومی ڈائیلاگ کمیٹی نےچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کولکھےگئےخط میں عمران خان کیس میں فوری نوٹس اورعدالتی حکم نامہ جاری کرنےکی استدعاکی گئی۔
خط میں قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے اب تک بانی پی ٹی آئی کاعلاج شروع نہ ہونے پر اظہارتشویش کیا۔
عمران خان کوفوری ہسپتال منتقل کرکےماہرڈاکٹروں سےمکمل طبی معائنہ کرانےکی استدعا کی گئی۔اور کمیٹی نےعمران خان کوذاتی معالجین تک فوری اورمستقل رسائی دینےکی استدعابھی کی۔

Leave a reply