عمران خان کی آنکھ کاعلاج نہ کرنےپرجیل سپرنٹنڈنٹ اورڈاکٹرزمجرم ہیں،علیمہ خان

0
5

علیمہ خان نےکہاہےکہ عمران خان کی آنکھ کاعلاج نہ کرنےپرجیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرزمجرم ہیں۔
لاہورمیں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کےموقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان کاکہناتھاکہ سلمان صفدرسےتفصیلات اس وقت ملیں جب سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں،بانی پی ٹی آئی نےبتایاکہ3ماہ سےدھندلا نظر آرہا تھا،آنکھ دردکی شکایت پرآئی ڈراپس دیےگئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عمران خان کی آنکھ کاعلاج نہ کرنےپرجیل سپرنٹنڈنٹ اورڈاکٹرزمجرم ہیں،سلمان صفد رنےبتایاملاقات کےدوران بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سےپانی نکل رہاتھا،چیف جسٹس نےابھی تک علاج کےلئےکوئی حکم جاری نہیں کیا،عمران خان کےذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کررہے؟کےپی کےتمام ایم این ایز،محموداچکزئی اورعلامہ ناصرعباس کےاحتجاج پرشکرگزارہیں۔

Leave a reply