سپریم کورٹ کےحکم پراڈیالہ جیل میں قیدعمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروادی گئی

0
8

سپریم کورٹ کےحکم پراڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بیٹوں کی ٹیلیفون پر گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جا رہی، عمران خان نے قاسم اور سلیمان کو اپنی صحت کی صورتحال سےآگاہ کیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا، جیل میں مناسب جگہ اور سہولتوں پر عدالت نے اطیمنان کا اظہار کیا۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی کی جیل میں حالت اور سہولیات کے معاملے کی سماعت میں فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے رپورٹ کی سفارشات پڑھ کر سنا دیں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔

Leave a reply