پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہِ صیام کے چاند سے متعلق سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی ،جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا ،جس کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونیوالی شہادتوں کی روشنی میں ہوگا۔















