احتجاج ختم کرنے کیلئےکوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا،ہم رمضان کے بعد واپس آئیں گے،شفیع جان

معاون خصوصی خیبرپختونخواشفیع جان نےکہاہےکہ احتجاج ختم کرنے کیلئےکوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔ہم رمضان کے بعد واپس آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کااپنےبیان میں کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی اور کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے جس کیلئے باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائے گی تاہم احتجاج ختم کرنے کےلیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔















