’’جرائم میں نمایاں کمی ‘‘سی سی ڈی پنجاب نےایچ آرسی پی کی رپورٹ مستردکردی

0
7

’’جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ‘‘ سی سی ڈی پنجاب نے ایچ آر سی پی کی رپورٹ مسترد کردی۔
سی سی ڈی کے مطابق محکمے نے گزشتہ سال مئی میں آپریشنز کا آغاز کیا تھا اور حالیہ اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں قتل کے واقعات 361 سے کم ہو کر 220 رہ گئے، جو 39 فیصد کمی ہے، جبکہ اقدام قتل کے کیسز 812 سے کم ہو کر 504 ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ راہزنی کے واقعات میں 78 فیصد کمی آئی، موٹرسائیکل اور گاڑی چھیننے کے واقعات میں بالترتیب 69 اور 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سی سی ڈی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 19 پولیس اہلکار شہید اور 167 زخمی ہوئے، جن میں 13 اہلکار سی سی ڈی کے شامل ہیں۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سی سی ڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اقدامات کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2025 کے 8 ماہ میں 670 مقابلوں میں 924 مشتبہ افراد مارے گئے۔

Leave a reply