رویت ہلال کمیٹی کااجلاس:رمضان کاچاند دیکھنے پر لاکھوں روپے خرچ

0
8

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نےرمضان المبارک کاچانددیکھنےپرلاکھوں روپے خرچ کردئیے۔ جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرےگی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت 25فروری کوہونےوالےکابینہ کے48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا گیاجس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔

Leave a reply