کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ

0
7

کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 3 ہزار روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کاہوگیا۔جبکہ دس گرام سونےکی قیمت2 ہزار 572 روپے کےاضافہ ہونےسےدس گرام سونےکی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

Leave a reply