پنجاب پراپرٹی اونر شپ کیس: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قرار

0
102

پنجاب پراپرٹی اونرشپ کےکیس میں عدالت نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلے کالعدم قراردےدئیے۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نےپنجاب پراپرٹی اونر شپ قوانین کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کرفیصلہ کرے۔
عدالت نےریمارکس دئیے کہ پراپرٹی اونرشپ کےقانون میں 80فیصد تبدیلیاں ہوگئی ہیں،قانون کےخلاف دی گئی درخواستیں بعد میں دیکھیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےعدالت کوبتایاکہ ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل پاورز نہ ہونے اور ٹربیونل میں ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج لگانےکا فیصلہ کیاہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کے ٹربیونل ٹرانسفرکا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہوگی، ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکےگا۔

Leave a reply