عاشورہ محرم الحرام: وفاقی حکومت نے 25 اور 26 جون کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

0
106

وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر 25 اور 26 جون کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں سرکاری چھٹیاں ہوں گی تاکہ یوم عاشورہ کے مذہبی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں کے دوران عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس سے قبل سندھ حکومت بھی یوم عاشورہ کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ حساس مقامات پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

Leave a reply