آئی فون کا حیرت انگیز فیچر، جس نے 6 افراد کی زندگی بچالی

0
5

ایپل کےصارفین کیلئے خوشخبری ،آئی فون کا حیرت انگیز فیچر، جس نے 6 افراد کی زندگی بچالی۔
2022میں ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے پہلی بار سیٹیلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کروایا تھا۔یہ فیچرصارفین کے تحفظ کیلئے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے، بلکہ اس بار تو پورے 6 افراد کو بچا لیا ہے۔
امریکا کی جھیل تاہو کے قریب 6 افراد سکائینگ کرتے ہوئے ایوا لانچ میں پھنس گئے تھے۔اس علاقے میں سیلولر یا وائی فائی سگنلز موجود نہیں تھے۔اس موقع پر ان افراد نے آئی فون 14، 15، 16 اور 17 سیریز میں موجود ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو استعمال کیا،یعنی ایوا لانچ میں پھنسنے والے افراد نے ایمرجنسی ایس او ایس کے ذریعے نیواڈا کاؤنٹی شیرف آفس کو میسج بھیجا۔
کیلیفورنیا کے آفس آف ایمرجنسی سروسز کے حکام کے مطابق ہمارے عملے کا ایک فرد 4 گھنٹوں تک نیواڈا شیرف آفس سے رابطے میں رہا، تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے اورکئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو عملے نے تمام 6 افراد کو بچالیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی فون کے اس زبردست فیچر کے ذریعے اب تک امریکا اور کینیڈا میں متعد زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔

Leave a reply