آٹھویں کے بورڈ امتحانات، سیکڑوں طلبا کو رول نمبر سلپ جاری نہ ہوسکیں

0
5

آٹھویں کے بورڈامتحانات، سینکڑوں طلباو طالبات کو رول نمبر سلپ جاری نہ ہوسکیں۔
صوبہ پنجاب میں آٹھویں بورڈ کے امتحانات 9 مارچ سے شروع ہورہے ہیں، تاہم سینکڑوں طلباو طالبات کو تاحال رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق پیکٹا نے انرولمنٹ کے ریکارڈ کی بنیاد پر رول نمبر سلپ جاری کی ہیں، لیکن اکتوبر کے بعد سکولوں میں داخل ہونیوالے طلبا وطالبات کو سلپ فراہم نہیں کی گئی۔رول نمبر سلپ نہ ملنے پر طلباو طالبات اور والدین پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدوار بغیر رول نمبر سلپ بھی امتحانی مراکز میں بیٹھ سکیں گے ، تاہم انہیں متعلقہ سکول کے اساتذہ کے ساتھ جا کر اپنی انٹری کروانی ہوگی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق آٹھویں بورڈ کے امتحان میں مجموعی طور پر تقریباً 10 لاکھ امیدوار حصہ لیں گے اور امتحانات کے سلسلے میں تعلیمی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Leave a reply