نئی پابندیوں کیساتھ لاک ڈاؤن کا دوبارہ آغاز ، آج سے نافذ العمل

0
6

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کی بچت کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف کاروباری مراکز کو مقررہ اوقات کے مطابق بند کرنا ہوگا، اور یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔ اسی طرح کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانیں اور بیکریاں بھی رات 10 بجے بند کرنا لازم ہوگا۔

شادی ہالز، کیٹرنگ سینٹرز اور مارکیز کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ تمام تقریبات رات 10 بجے تک ختم کریں۔

اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، دودھ و ڈیری شاپس، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
اسی طرح جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیز اور انٹرنیشنل کال سینٹرز بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔

Leave a reply