مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،پاکستان سے بیرون ممالک منسوخ پروازوں کی تعداد 1800سےمتجاوز

0
5

امریکا،اسرائیل کےتہران پرحملےاورایران کی بھرپورجوابی کارروائی کےباعث 2ہفتوں کےدوران پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1800سےمتجاوزکرگئیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کےباعث آج پاکستان سےخلیجی ممالک کی 231پروازیں آپریشنل ہوں گی ،تاہم 72 منسوخ کردی گئیں۔ 14 دن میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1811 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سے دوحہ، دبئی، بغداد اورکویت کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں، جبکہ اسلام آباد سے مشرقِ وسطحیٰ کی آج کی 25 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، 64 کی آمد و روانگی متوقع ہے، پشاور ایئرپورٹ سے 14 پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔

Leave a reply