ایران اپنے دشمنوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا،مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نےکہاہےکہ ایران اپنے دشمنوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کااپنےپہلےآڈیوپیغام میں کہناتھاکہ ان کے والد سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔
اپنےپیغام میں اُن کامزیدکہناتھاکہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال شدت اختیار کر رہی تھی، اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کاکہناتھاکہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔
نئے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔














