ICC نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 اوورز کم کر سکی۔
سست اوور ریٹ پر بھارت پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔















