بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

0
11

مشر ق وسطیٰ میں کشیدگی کےباعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت میں1.51فیصدکااضافہ ہونے سے برینٹ آئل کی قیمت 104 ڈالر سے 105 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہے۔ آج اس میں تقریباً 3 فیصد تک کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 0.86اضافہ ہونےسےامریکی خام تیل کی قیمت 98 ڈالرسےبڑھ کر 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
جزیرہ خارگ پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے اور آبنائے ہرمزکی بندش کے خدشات نے تیل کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے۔
ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر حملوں کے انتباہ اور عالمی سپلائی لائنوں میں رکاوٹ کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔
ماہرینِ اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتارہا تو 2026 میں عالمی شرح نمو میں 0.4 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔
پاکستان میں بھی ان عالمی قیمتوں کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply