حرمین شریفین میں رمضان کے آخری عشرے کی 27 ویں شب:لاکھوں افراد کی شرکت

0
10

حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 27 ویں شب میں لاکھوں فرزندان اسلام نے تراویح ، تہجد کی نماز اور دعا میں شرکت کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین پہلے سے پہنچے ہوئے تھے۔ دونوں مساجد کی تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔
اداراہ امور حرمین کی جانب سے اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے۔
انتظامیہ نے 27 ویں شب کے عظیم الشان اجتماع کے لیے نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت کو منظم بنانے کے لیے اضافی عملے کو متعین کیا جبکہ سکاوٹس اور رضاکاربھی موجود تھے۔
ادارہ امور حرمین کا کہنا تھا مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 27 ویں شب کے عظیم اجتماع کے لیے پہلے سے تیاریاں مکمل تھیں۔حرمین میں صفائی کے امور کو یقینی بنانے جبکہ آب زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے اضافی یونٹس کی خدمات فراہم کی گئی۔

Leave a reply