مغربی ہواؤں کانیاسسٹم داخل:ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کاامکان

0
7

مغربی ہواؤں کانیاسسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا،اس سسٹم کے زیر اثر ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا ہے، جس کے باعث صوبے کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کی رات شدت اختیار کرسکتا ہے،جس کے زیراثر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے،جبکہ سسٹم کے زیراثر کراچی اور حیدرآباد میں بھی آج سے29مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی اس سسٹم کے تحت بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔جبکہ خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے ساتھ آلودہ ذرات بھی پاکستان پہنچ سکتے ہیں، لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply