بھارتی گلوکاربادشاہ کی دوسری شادی،تصاویروائرل،مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

0
11

بھارت کے معروف ریپر و گلوکارادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ نے دوسری شادی کرلی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے اپنی پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں روایتی رسومات ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تقریب میں بادشاہ سبز کرتا اور سنہری پگڑی میں ملبوس تھے، جبکہ ایشا ریکھی سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نہایت خوبصورت دکھائی دیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے، جو اس وقت لندن میں مقیم ہے۔

Leave a reply