26نومبراحتجاج کیس:عدالت کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

0
10

26نومبراحتجاج کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر باقاعدہ عدالتی کارروائی مکمل کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply