عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈکیس سماعت کیلئےمقرر

0
8

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاؤنڈکیس 31مارچ کوسماعت کےلئے مقررکردیاگیا۔
رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔
عدالت کی جانب سے نیب کی درخواست پر بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کا اعتراض بھی اٹھایا ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی پہلے ہی سزا معطلی کی درخواستیں دائر کر چکے ہیں، یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو دونوں کو سزائیں سنائی تھیں۔

Leave a reply