ایپل کی طرف سے اپنےصارفین کیلئے عمر کی تصدیق لازمی قرار

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے برطانیہ میں صارفین کیلئے عمر کی تصدیق کروانا لازمی قرار دیدیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کو عمر کی تصدیق کیلئے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی، یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔
ایپل کی جانب سےیہ نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کیلئے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بچوں کی آن لائن حفاظت کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث تیز ہو رہی ہے۔
ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی کریڈٹ کارڈ ویری فکیشن یا شناختی دستاویز سکین کر کے اس بات کی تصدیق کرے گی کہ صارف کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔















