کفایت شعاری مہم:سینیٹرزنےتنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی

0
8

وزیراعظم شہبازشریف کی کفایت شعاری مہم کےخلاف سینیٹرزنےتنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں کمی کے معاملے پر سینیٹ میں اکثریت نے کٹوتی کی مخالفت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 95 رکنی ایوان میں سے صرف 21 سینیٹرز نے تحریری طور پر اپنی تنخواہ میں 25 فیصد کمی کی حمایت کی، جبکہ بڑی تعداد نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری میمورنڈم کا کوئی جواب نہیں دیا۔
مزید بتایا گیا کہ جن سینیٹرز نے تحریری فارم جمع نہیں کرایا، وہ بھی اس مہم کا حصہ نہیں بنے۔ تاہم سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور اعظم نذیر تارڑ سمیت 21 ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں کٹوتی منظور کی۔
دوسری جانب سینیٹر منظور، روبینہ ناز، سعدیہ عباسی، خالدہ اطیب اور ہدایت اللہ سمیت 10 سینیٹرز نے تنخواہ کم کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے متعدد سینیٹرز نے کفایت شعاری مہم میں حصہ لیا، جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت کئی ارکان نے اس اقدام کی مخالفت کی۔

Leave a reply